بالی وڈ اداکار رنبیر کپور فلم ’ رامائن ‘ کیلئے نان ویجیٹیرین کھانے اور شراب نوشی چھوڑنے کے دعوے کے بعد ویڈیو سامنے آنے پرتنقید کی زد میں آگئے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ رنبیر کپور نے نتیش تیواری کی فلم ’رامائن‘ میں رام کا کردار نبھانے کیلئے نان ویجیٹیرین کھانے اور شراب نوشی ترک کردی ہے۔
دوسری جانب اس کردار سے ذاتی وابستگی کیلئے رنبیر ان دنوں ساتوک لائف اسٹائل اپنائے ہوئے ہیں جس میں مراقبہ اور صبح سویرے کی جانے والی ورزش بھی شامل ہے۔