کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے دعویٰ کیا ہےکہ شہر میں میں وائلنٹ کرائم گزشتہ سال کی نسبت 55 فیصدکم ہوا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کیا۔
جاوید عالم اوڈھو نے کہا یہ اٹھارہواں پولیس اسٹیشن ہے جہاں کمانڈ اینڈکنٹرول روم بنایاگیا ہے، شہر میں کچھ کیمرےانتہائی جدید ہیں جن سے مانیٹرنگ آسان ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نمبر پلیٹس پہچاننےوالےکیمرےبھی شامل ہیں، سیف سٹی کے ساتھ مستقبل میں یہ کیمرےمنسلک ہوجائیں گے، اس کے ثمرات آپ کو نظر آئیں گے۔
جاوید عالم اوڈھو کا کہا تھا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے 100 سے زائد کرمنلز گرفتار کیے ہیں اور شہر میں وائلٹ کرائم گزشتہ سال کی نسبت 55 فیصد کم ہوا ہے۔