اگر آپ ایکس (ٹوئٹر) کو وی پی این پر استعمال کر رہے ہیں تو اب یہ دیگر افراد کو بھی معلوم ہوسکے گا۔
جی ہاں واقعی ایکس کی جانب سے اب ظاہر کیا جائے گا کہ صارفین وی پی این استعمال کر رہے ہیں۔
ایکس کو پراڈکٹ ہیڈ Nikita Bier نے کچھ عرصے قبل اعلان کیا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صارفین کے بارے میں زیادہ تفصیلات ڈسپلے کی جائیں گی، جیسے وہ کونسے ملک سے تعلق رکھتے ہیں یا وی پی این استعمال کرتے ہیں یا نہیں۔
اس کا مقصد جعلی اکاؤنٹس کے مسئلے پر قابو پانا ہے۔
اب وی پی این کے صارفین کی ایکس پروفائل میں دیگر افراد خبردار کیا جائے گا کہ یہ اکاؤنٹ جس ملک یا خطے سے تعلق بتا رہا ہے، وہ ممکنہ طور پر درست نہیں۔
ایکس میں اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ 21 نومبر کو شروع ہوا۔
اب یہ عالمی سطح پر مکمل طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔
Nikita Bier کے مطابق صارفین ایک پرائیویسی آپشن کو استعمال کرسکتے ہیں جس میں صرف آپ کے خطے کو ڈسپلے کیا جائے گا۔
مگر یہ سہولت ان ممالک کے اکاؤنٹس کو دستیاب ہوگی جہاں اس سوشل پلیٹ فارم کا استعمال ممکن نہیں یا اپنی رائے دینے پر سزاؤں کا سامنا ہوسکتا ہے۔