ایران نے امریکا کی جانب سے ویزے جاری نہ کرنے پر فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے 5 دسمبر کو واشنگٹن میں ہونے والی قرعہ اندازی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔
ایرانی فٹبال فیڈریشن کے ترجمان عامر مہدی علوی نے کہا کہ ایرانی وفد ڈرا تقریب میں شرکت نہیں کرے گا کیونکہ امریکا نے ایرانی ٹیم کے ہیڈ کوچ سمیت صرف 4 آفیشلز کو ویزے جاری کیے جبکہ ایران فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کو ویزا جاری نہیں کیا گیا۔
ترجمان ایران فٹبال فیڈریشن نے امریکی اقدام کو کھیلوں کے اصولوں کے خلاف ورزی قرار دیا۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔
یاد رہے کہ ایران نے مارچ میں فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔