دنیا بھر میں سافٹ ویئر مسائل کا شکار ائیر بس اے 320 طیارے پاکستانی ائیر لائنز میں بھی کافی تعداد میں زیر استعمال ہیں۔
مجموعی طور پر 47 طیارے ان دنوں سروس میں ہیں اور قومی ائیر لائن کے حکام کا کہنا ہےکہ پی آئی اے نے اپنے ائیربس طیاروں میں فلائٹ کنٹرول سافٹ ویئر ELAC-L104 پیچ انسٹال ہی نہیں کیا۔
اسی لیے قومی ائیر لائن کے تمام طیارے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور پروازوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں۔
نجی ائیر لائن کے ڈائریکٹر آپریشن نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان کے پاس 12 ائیربس اے 320 طیارے استعمال میں ہیں، ان کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہے اور کوئی آپریشن مسئلہ نہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی تین نجی ائیر لائنز کے پاس 18ائیربس طیارے ہیں۔