Flood victims wade through a flooded area along a road as they wait for help, in Multan, Punjab province September 13, 2014. Floods that have killed 450 people in India and Pakistan began to recede on Wednesday giving rescue teams a chance to evacuate thousands of villagers stranded by the heaviest rainfall in 50 years in the heavily militarised and disputed region of Kashmir. REUTERS/Zohra Bensemra (PAKISTAN - Tags: DISASTER ENVIRONMENT TPX IMAGES OF THE DAY)
نجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب متاثرین کی تین کشتیاں الٹنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
جنوبی پنجاب سیلاب سے بری طرح متاثر ہے، متاثرین سیلاب جان بچانے کے لیے کشتیوں میں سوار ہوکر محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہےہیں۔
24 گھنٹوں کے دوران سیلاب متاثرین کی تین کشتیاں الٹنے کے واقعات پیش آئے ہیں جب کہ 2 دن میں کشتی الٹنےکے 6 مختلف واقعات میں اب تک 8 افرادجاں بحق جب کہ 67 افرادکو بچا لیا گیا، لاپتہ افرادکے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
جلال پور پیر والا میں گزشتہ رات 28 افراد سے بھری کشتی ڈوبی، 19 افراد کو بچالیا گیا، 5 لاشیں نکال لی گئيں جب کہ 4 افراد کی تلاش جاری ہے۔
موضع دراب پور میں کشتی ڈوبنے سے لاپتا بچی کی لاش مل گئی ، کشتی میں 19 افراد سوار تھے ، 18 کو بچالیا گیا۔
بہاول نگر میں چک لالیکا کے قریب کشتی الٹنے سے دو افراد لاپتا ہوگئے جب کی تلاش جاری ہے ، کشتی میں سوار 20 افراد کو بچالیا گیا ۔
تحصیل اُچ شریف میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے تین افراد کو بروقت ریسکیو کرلیا گیا ، یہ افراد نجی کشتی میں گھر والوں کے لیے کھانا لے جارہے تھے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تمام پرائیویٹ کشتیاں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی چلیں گی ، پنجاب حکومت ادائیگی کرےگی۔